مسجدوں کو سجانا اور اماموں کو ستانا
۔
پارٹ ۱۔۔۔۔
*مسجدوں کو سجانا اور اماموں کو ستانا*
آج کل کافی دیکھا گیا ہے کہ لوگ مسجدوں کو سجانے، سنوارنے میں خوب پیسہ خرچ کرتے ہیں اماموں اور علماء حضرات کو ستاتے، انہیں تنگ اور پریشان رکھتے ہیں اور کم سے کم پیسے میں کام چلانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سجی، سنوری خوبصورت مسجدیں کبھی کبھی ویران سی ہو جاتی ہیں اور ان میں وقت پر اذان و اقامت نہیں ہو پاتی۔
اس بیان سے ہمارا مقصد یہ نہیں کہ مسجدوں کو سجانا اور خوبصورت بنانا منع ہے بلکہ یہ بتانا ہے کہ کسی بھی مسجد کی اصلی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں دیندار خدائے تعالیٰ کا خوف رکھنے والا، لوگوں کو حسن و خوبی اور حکمت و دانائی کے ساتھ دین کی باتیں بتانے والا عالم دین امامت کرتا ہوں خواہ وہ مسجد کچی اور سادہ سی عمارت ہو۔ کسی مسجد کے لئے نیک اور صالح ،صحیح امام مل جائے تو لوگوں کو چاہیے کہ اس کو ہر طرح خوش رکھے اس کا خوب خیال رکھیں بلکہ (غیر عالم) پیروں سے بھی زیادہ عالموں، اماموں اور مدرسین کا خیال رکھا جائے کہ دین کی بقا اور اسلام کا تحفظ اہل علم سے ہے۔
👈 جاری۔۔۔۔۔
عبد مجتبیٰ
🕋 اپنے امام مسجد کی قدر کریں۔۔۔
آج ایک قصائی کی دوکان پر ایک بزرگ آئے قصائی نے سارے گاہکوں کو چھوڑ کر ان کو "آدھا کلو گوشت" دے دیا بزرگ نے پیسے دیئے مگر قصائی نے پیسے نہیں لئے۔
لوگ گلے شکوے کرنے لگے کہ وہ کب سے کھڑے ھیں کہ سارے گاہک چھوڑ کر پہلے ان کو گوشت دے دیا؟" قصائی بولا " وہ ہماری مسجد کے امام صاحب ہیں ہمیں پانچ وقت نماز پڑھاتے ہیں اور ہمارے بچوں کو قرآن و حدیث کا درس بھی دیتے ہیں۔
ان سے پیسے نہ لینے کی وجہ بتائی کہ مسجدوں کے اماموں کی تنخواہ ہوتی ہی کتنی ہے، یہی کوئی 8، 10، ہزار، اتنے کے تو لوگ مہینے میں چائے اور سگریٹ ہی پی جاتے ہیں" ان کے تین بچے بھی ہیں۔
قصائی کی بات میں واقعی بہت وزن تھا۔
قصائی نے مزید بتایا کہ بازار کے تمام دوکانداروں نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ امام صاحب جب کوئی چیز خریدنے آئیں تو ہم ان سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے صرف میں ہی نہیں یہ نائی، یہ جنرل اسٹور والا یہ ٹیلر وہ ڈاکٹر صاحب یہ کریانے والا یہ دودھ والا اور وہ سبزی والا کوئی ان سے پیسے نہی لیتا۔ "
اس قصائی نے آج مدد کا ایک نیا سبق سکھایا تھا۔
ہماری مسجدوں کے امام اس انٹرنیٹ کے دور میں ہمارے دین کے ورثہ کے مکمل محافظ ہیں۔ آئیں ہم بھی ان کی اسی طرح مدد کریں جیسے قصائی نے سکھائی
میرا سوال ہے اہل محبت سے سفید پوش کن کو کہتے ہیں؟ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور مل جل کر جتنا آپ آسانی سے کرسکتے ہیں ایسے سفید پوش لوگوں کی مدد کیجئے شکریہ

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں