اشاعتیں

بادام بھگو کے کھانا صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند؟

تصویر
*بادام بھگو کے کھاناصحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند؟* بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزا کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔ بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزا جسم کو فراہم کرتے ہیں۔ مگر آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، تو کیا یہ طریقہ کار اس میوے کو زیادہ صحت مند بنادیتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھایا جائے صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر پانی میں بھگو کر استعمال کرنا انہیں زیادہ صحت بخش بنادیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس سے کوٹنگ کی شکل جمع ہوجانے والا زہریلا مواد نکل جاتا ہے جبکہ گلیوٹین ڈی کمپ...

شوہر کے اپنی بیوی پر 15 حقوق

تصویر
شوہر کے اپنی بیوی پر 15 حقوق: 1۔ اسکو شریعت کے احکامات سکھانا 2۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریمﷺ کی مبارک سنتوں کی تعلیم دینا۔ 3۔ اس فانی دنیا کے عیش و عشرت میں مشغولی سے منع کرنا۔ 4۔ آخرت کے سخت دن سے ڈرانا۔ 5۔ مزدوروں اور غلاموں کی طرح اسے نہ بلانا۔ 6۔ اس کے ساتھ پیار و محبت کرنا۔ 7۔ ہر کسی کے ساتھ بے تکلفی سے بات چیت اور ہنسی مزاق سے منع کرنا۔ 8۔ بیوی کے سامنے حرام و ناجائز نہ خود کرنا نہ اس کو کرنے دینا۔ 9۔ اسلام کو اپنی زندگی گزارنے کیلئے مشعلِ راہ بنانا۔ 10۔ کسی وقت بھی اس کو اپنی بستر سے جدا نہ کرنا۔ 11۔ بناؤ سنگار، میک اپ سے منع نہ کرنا (اگر شریعت کے خلاف نہ ہو) 12۔ چھت کے اوپر چڑنے سے منع کرنا۔ 13۔ نامحرم کے ساتھ بات چیت سے منع کرنا۔ 14۔ ایسے کام میں اسے مصروف نہ کرنا جس سے اللہ تعالیٰ کی یاد سے غفلت پیدا ہوتی ہو۔ 15۔ امیر لوگوں کے گھر جانے سے منع کرنا خواہ وہ ہمسایہ ہی کیوں نہ ہو۔۔

بچوں کی اصلاح کے چند پہلو

تصویر
*محترم والدین۔۔۔!* *🌹🌷بچوں کی اصلاح کے چند پہلو* 👈🏻1: اپنے بچوں سے یہ مت کہیں کہ دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو *بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناو جب بنا لو گے تو ہم اسے دیوار فریج یا تختہ پر سجائیں گے* 👈🏻2:بچے سے ایسے نہ کہیں کہ نماز پڑھو ورنہ سیدھے جہنم میں جاؤ گے *بلکہ کہیں کہ آؤ اکٹھے ایک ساتھ نماز پڑھیں تاکہ ہم جنت میں بھی اکٹھے ہو جائیں* 👈🏻3:بچے سے یہ نہ کہیں کہ اٹھو اور اپنا کمرہ صاف کرو، کیا جنگل بنا رکھا ہے *بلکہ یہ کہیں کہ بیٹا کیا کمرے کی صفائی میں کوئی مدد چاہییے کیوں کہ تم تو ہمیشہ صفائی اورسلیقہ کو پسند رکھتے ہو* 👈🏻4:بچے سے یہ مت کہیں کہ کھیل کود چھوڑو پڑھائی کرو پڑھائی بہت اہم ہے *بلکہ کہیں کہ اگر آپ نے آج پڑھائی جلدی مکمل کرلی تو میں آپ کے ساتھ کھیلوں گا یا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حوالہ دیں جو اسے پسند ہو* 👈🏻5:بچے سے یہ نہ کہیں اٹھو اور دانت برش کرو، میں تمہیں حکم دے رہا ہوں *بلکہ کہیں کہ میں تم سے بہت خوش ہوں اس لیے کہ تم ہمیشہ میرے کہے بغیر دانت صاف کرلیا کرتے ہو* 👈🏻6:بچے سے یہ نہ کہیں کہ بائیں کروٹ مت سویا کرو۔ *بلکہ...

انسان کب سیٹ ہوتا ہے؟؟؟

تصویر
انسان کب سیٹ ہوتاہے؟ ایک شفیق شخص نےایک بارکہاانسان ساری زندگی سیٹ ہونےکےبعدآخرت کی تیاری کرنےکاسوچتاہے پہلےسوچتاہےپڑھ لکھ لوں اچھی نوکری مل جائےپھرسیٹ ہوجاؤں گاپھرآخرت کی تیاری کروں گانوکری کےبعدسوچتاہےشادی ہوجائے بچےہوجائیں سیٹ ہوجاؤں شادی اوربچوں کےبعدانکے مستقبل پوتےپوتیوں کی فکرمیں سوچتاہےکہ بس اب ریٹائرمنٹ کےبعدسکون سےآخرت کی تیاری کروں گا الغرض ساری زندگی سیٹ ہونےکےبعدآخرت کےلیےتیارہونےکی حسرت میں موت کی آغوش میں چلاجاتاہےپھرجب قبرمیں اتاراجارہاہوتاہے اوراوپرکوئی سیاناہدایات دےرہاہوتاہےکفن کابندکھل دومنہ قبلہ رخ کردوہاں اب سیٹ ہےیہ وہ لمحہ ہےیہاں سیٹ ہوگیا لیکن ابھی اس نےآخرت کی تیاری کاموقع کھودیا اسلیےآج آپ جس حالت میں بھی ہیں آخرت کی تیاری جاری رکھیں۔

ضدی خواتین ناکام ہیں

تصویر
*ضدی خواتین نا کام ہیں۔* ضدی عورتیں اپنی شادیوں میں ،بلکہ رشتہ داروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی ناکام ہوجاتی ہیں۔ ایسی خواتین جو لوگوں کے جذبات کا خیال نہیں رکھتیں، اور معاملات میں لچک نہیں رکھتیں ، ان کی شادیاں مکمل ناکام ہوجا تی ہیں ۔ بلکہ ان کی زندگیاں بہی ناکام ہو جاتی ہیں ۔ کیوں؟ 1- وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی انا کی جنگ لڑتی رہتیں ہیں ، شوہر پر قابو پانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔ اس جنگ میں ہمیشہ وہ ہار جاتی ہیں،وہ کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکتیں ۔ کیونکہ مرد ضد کرنے والی بیوی اور ضدی بہن کے سامنے اور زیادہ ضدی ہوجاتے ہیں ، اور وہ ایک نرم اور فرمانبردار عورت کے سامنے بہت زیادہ نرم ہو جاتے ہیں۔ 2- ایک ضدی عورت سوچتی ہے کہ وہ اپنی رائے پر اصرار کر کے جیت جائیگی ، اور وہ کسی بھی مخالفت کا سامنا کرلیگی ۔ جبکہ وہ یہ بھول جاتی ہے کہ یہ جنگ وہ اپنی ضد اور زبان سے جیت بہی جائے تو وہ اس دل سے محروم ہوجائیگی جو اسے پیار کرتا تھا اور اس کی فکر میں لگا رہتا تھا۔ 3- تمام ثقافتوں اور حکمتوں میں ایک آسان ، نرم ، ہمدرد ، صابرہ اور در گذر کرنے والی عورت کی تعریف کی گئی ہے ۔ یہاں تک کہ رسول اللہ ...

خدارا اپنا سسٹم اپڈیٹ کرو

تصویر
واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 سے تصدیق کروا کر پھر آؤ" روزانہ کے معمول میں یہ اوپر کا جملہ اپ نے بھی سناہوگا کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ گریڈ 17 آفیسر سے تصدیق پاکستان میں کیوں ہم پہ فرض کی گئی ہے۔؟ جو documents جمع ہورہے ہیں ان پہ پہلے سے ایک ادھ درجن دستخط ہوتے ہیں بورڈ/یونیورسٹی کا نام ؛ ا نام اور ولدیت سمیت تصویر و رولنمبر اور سال بھی اور جنکے پاس جمع کررہے ہوتے ہیں ان کے پاس بھی مختلف گریڈز کے آفیسر بیٹھے ہوتے ہیں تو پھر طلبہ/امیدوار گریڈ 17 سے تصدیق یا/دستخط کیوں کروایا جاتاہے کیا یا طلبہ یا applicants کو محض تنگ کرنا نہیں؟؟؟؟ یا کیا آپ لوگوں کو ڈاکومنٹس چیک کرنا کا صرف یہ واحد معیار ہے کہ 17 سکیل کا بندہ sign کرلے جس کے پاس کوئی مشین نہیں اس کی تصدیق کیلئے۔۔۔ مزے کی بات وہ امتحانی بورڈ یا دفتر جس نے اپکو ڈگری دی ہوتی ہے اسی ڈگری کے فوٹو کاپی انکے پاس لے جاکر افس والے کہینگے گریڈ 17 سے تصدیق کرکے آؤ۔ یا خدایا ھم کیاکریی۔ اکثرامیدوار/ طلبہ مجبوری یا جلدی میں 50,100 روپے میں کسی پنجم پاس فوٹوسٹیٹ والے سے کروانے پہ مجبور ہوجاتےہیں. ہمارے گاؤں کے غریب کا بچہ دستخط کے لئے انکا ...

بچوں میں ایمان کیسے پیدا کریں؟؟؟

تصویر
🌲🌻🌲🌻🌲🌻🌲 〰〰〰♻〰〰〰 🌵 *اچھے والدین بنئیے* 〰〰〰♻〰〰〰 ایک چیز جسکے بغیر نہ زندگی گزر سکتی ہے نہ آخرت گزر سکتی ہے وہ ہے *ایمان*جب مائیں اپنے بچوں کی تربیت کے بارے میں سوچیں تو پہلے ایمان کے بارے میں سوچیں 🌵 *بچوں میں ایمان کیسے پیدا کریں*🤔 جیسا کہ سورت تحریم میں میں ہے *اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا*📖 اے ایمان والو اپنے آپکو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاو main forceاگر یہ ہوگا ہو باقی منزلیں آسان ہو جائیں گی بچوں کی ایسی تربیت کیسے ہو کہ انکے اندر ایمان بہت پختہ ہو اسکے لئے ہمیں بچے کے شعور اور سمجھ کو بہت زیادہ focus پہ لانا ہوگا اپنے بچے کو basic عقائد جو ہیں وہ بچپن سے درست کروانے ہوں گے 🌵 *اسکے لئےہمیں کیا کرنا ہوگا کیا عقیدہ ہونا چاہیے بچے کا اللہ کے بارے میں فرشتوں اور انبیاء کے بارے میں جنت اور جہنم کے بارے میں*❓ اپنے بچوں کو ارکان اسلام کا عادی بنانا ہوگا کہ ہمارا بچہ شریعت کو اپنے اوپر نافذ کرلے پہلا stepعقائد پہ کام کرنا ہے دوسرا stepارکان اسلام کے بارے میں کام کرنا ہے آپکو بچوں کے بارے میں 〰〰〰🌲〰〰〰 🌹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا* *نماز ایک اہم رکن ہے 7سال کی ...