ہم تنہا کیوں ہوتے ہیں؟؟
*ہم تنہا کیوں ہوتے ہیں* ؟؟؟
🥀🥀🥀⁉️⁉️🥀🥀🥀
👈🏻 *اس دنیا میں کوئی شخص اتنا ہی پریشان ہے جتنا اس کی نظر میں دنیا کی اھمیت ہے*۔
⚜️ *پریشان ہیں ؟؟؟ لوگوں کہ رویوں سے ، معا ملات سے، غمگین ہیں ؟ لوگوں نے آپ کو چھوڑ دیا ہے؟ پریشان ہیں آنے والا وقت اور بھی کٹھن ہو گا*؟؟
🤝🏻 *آئیے اپنی تھراپی خود کرتے ہیں* .......
کبھی آپ *صحیح* ہوتے ہیں کبھی آپ *غلط* ہوتے ہیں ۔ مگر لوگ وہی دیکھتے ہیں جو دیکھنا چاہتے ہیں ۔
*اللہ سبحانہ وتعالی آپ کا دل دیکھتا ہے اور اس میں موجود تقوی* ۔
👈🏻 کبھی آپ خطا کرتے ہیں کبھی آپ پر الزام دھرے جاتے ہیں لوگ نہ تو خطا کار کو معاف کرتے ہیں اور نہ ہی آپ کی صفائیوں کو سمجھ پاتے ہیں ۔
🎉🎉 *اللہ سبحانہ و تعالی آپ کے معافی مانگنے سے پہلے ہی آپ کو معاف کر دیتا ہے وگرنہ توبہ کی توفیق کیسے ملتی ؟؟ اس بات کو یوں سمجھیں*
🙏🏻 *توبہ تو اصل میں ندامت ہے*۔ جس گھڑی آپ کے دل میں کسی بات سے ندامت آئی اسی لمحے اللہ آپ کو معاف کر کے توبہ کی توفیق دیتا ہے اور پھر ایسے حالات بھی پیدا کو دیتا ہے کہ آپ توبہ پر قائم رہ سکیں ۔ یعنی ماحول بدل دیتا ہے ۔ دوست بدل جاتے ہیں ۔
👈🏻 *اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ حالات کی سختی آپ کو پرانے کسی گناہ کی یاد دلاتے ہیں جس کی اصلاح کئے زمانہ گزر گیا، آپ اس کو یاد کر کے پھر رو پڑتے ہیں ۔ جانتے ہیں پھر کیا ہوتا ہے اللہ ان کی جگہ نیکیاں لکھ دیتا ہے ۔ جتنا آپ ماضی پہ تڑپ تڑپ کے روتے ہیں اور اللہ کی طرف نیکی کے ارادہ سے پلٹتے ہیں آپ کی نیکیاں بڑھتی جاتی ہیں*۔
💭 *جانتے ہیں لوگ آپ کو دکھ کیوں دیتے ہیں ؟؟ باتیں کیوں سناتیں ہیں ؟؟؟ دل کیوں دکھاتے ہیں* ؟؟؟
*کیوں کہ ہم دنیا اور دنیا کے لوگوں کے بیچ اتنے خوش اور پر مسرت رہنے لگتے ہیں کہ کے ہم اللہ کو بھول جاتے ہیں* ۰۰۰۰۰۰۰
♻️ پھر کیا ہوتا ہے اللہ جو ہم سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے ہمیں اپنے طرف *پلٹنے کی کال* دیتا ہے۔
ہمیں ان ہی رشتوں سے توڑتا ہے جن کے پیار میں ہم اللہ کو بھول جاتے ہیں۔ مکمل طور پہ نہیں تو کم از کم ہم اپنی نمازوں میں غافل رہتے ہیں ۔ *پھر اللہ جب ہمیں ہمارے اپنوں کے روئیوں سے آزماتا ہے تو ہماری نمازیں خشوع والی ہو جاتی ہیں ۔ سجدے بھی لمبے ہو جاتے ہیں ۔ اذکار بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تو لوگوں کے دکھ دینے والے روئیے رجوع الی اللہ کی کال ہوتے ہیں* ۔
⁉️ *جانتے ہیں ہم لوگوں کے بیچ رہ کر بھی تنہا کیوں ہو جاتے ہیں تاکہ ہم اپنے رب کو اپنی تنہائی کا ساتھی بنا لیں ۔ کچھ اس کی مان لیں کچھ اپنی منالیں ۔ اس کے ہو جائے اس کو اپنا بنا لیں* ۔
جب لوگوں کے روئیے ستائیں اور آپ خود کو تنہا پائیں بس زیر لب یہ دہرائیے
*حسبنااللہ ونعم الوکیل*
🤝🏻🤝🏻🎉🎉🤝🏻🤝🏻

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں