عالم دین سے شادی کرنے کے فوائد

*عالمِ دین سے شادی کرنے کے فوائد:* آج کل اسکول، کالج اور یونیورسٹیز میں تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر لڑکیوں کا مزاج کچھ اس طرح ہوجاتا ہے کہ اگر ان کے نکاح کے لیے کوئی عالم یا داڑھی والا دیندار لڑکا تجویز کیا جائے تو وہ منع کردیتی ہیں کہ ہمیں مولانا اور داڑھی والے سے شادی نہیں کرنی؛ یعنی ہیرو ٹائپ اور ڈیشنگ پرسنالٹی والا لڑکا ہی چاہیے؛ شاید انہیں مولاناؤں کی خوبیوں اور ان کے ساتھ شادی کرنے کے فوائد کا علم نہیں ورنہ وہ اپنے لیے عالم لڑکے کو ہی ترجیح دیں؛ چنانچہ مندرجۂ ذیل میں چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے. ❶ نیک صالح عالم جہیز کی مانگ نہیں کرتا.وہ غیرشرعی رسم و رواج سے ہٹ کر سنت و شریعت کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی شادی کو خانہ ِ بربادی ہونے سے بچاتا ہے۔ ❷عالم اپنی بیوی کے مکمل حقوق سے واقف ہوتا ہے اور حق تلفی نہیں کرتا. ❸ عالم اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتاہے. ❹عالم اپنی بیوی کا گھر اور کچن کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے. ❺عالم اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا ہے؛کیوں کہ بے پردہ عورت شیطان کا نوالہ ہوتی ہے. ❻عالم اپنی بیوی کی دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھتا ہے اس لیے اس کو دین دار بناتا ہے، نماز ، روزہ کی تاکید کرتا ہے. ❼عالم کی بیوی کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے، سبھی عورتیں ادب سے پیش آتی ہیں.وہ ایک اچھا مہمان نواز شخص بھی ہوتا ہے۔ ❽عالم اپنی بیوی کی تلخ باتوں پر جلدی غصہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو بہت جلد اپنے غصے پر قابو پا لیتا ہے۔وہ جس طرح اپنے ماں باپ کا فرماں بردار ہوتا ہے اسی طرح اس کے والدین کی بھی عزت کرتا ہے۔ ❾عالم اپنی بیوی پر ظلم و ستم نہیں کرتا، اس کو بے جا ڈانٹتا ڈپٹتا نہیں اور نا ہی اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے.وہ خوف ِ خدا رکھنے والا ہوتا ہے اور گھر کے دیگر افراد کے ساتھ بھی حسن ِ سلوک اور انصاف کے دائرے میں رہ کر اس کے حقوق کی پاسداری کرتا ہے۔ 0❶عالم نہ ہی کنجوس ہوتا ہے اور نہ ہی فضول خرچ کرنے والا؛ بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق تمام ضروریات اعتدال اور میانہ روی سے پوری کرتا ہے. ❶❶عالم سود، جوا ، رشوت ،چوری چکاری وغیرہ جیسی حرام کمائی سے بچتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھتا ہے. ❷❶عالم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے جو مومن کا خاصہ ہے۔ ❸❶عالم اپنی بیوی کو روٹھنے نہیں دیتا، اگر روٹھ جائےتو منا لیتا ہے.ہر ممکن اس کی دلجوئی کی کوشش کرتا ہے۔ ❹❶عالم اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کرتاـ یہی وجہ ہے کہ عالم کے یہاں طلاق کی نوبت کم آتی ہے. ❺❶عالم معاشرے کا سب سے شریف انسان ہوتا ہے، کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا. میری اسلامی بہنو۔۔۔! داڑھی تو سنت ہے ہمارے پیارے آقا مــحمــﷺــد مصطفے کی پھ اس سے نا پسندیدگی کیوں؟ جس طرح مسلمان عورت کا حسن پردے میں ہے اسی طرح دیکھا جائے تو داڑی کا حسن مسلمان مردوں میں ہے۔ عالم دین شوہر کے روپ میں فخر کی بات ہے لیکن آج کل ہماری کچھ بہنیں اسے شرم کی بات سمجھتی ہیں یہ سب علم دین سے دُوری کے باعث ہے، اس لیے علم دین سیکھیں۔ دین ِ اسلام کے احکامات توسب مسلمانوں پر لاگو ہوتے ہیں اور علم ِ دین کا سیکھنا تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔ آج ہماری اکثریت علم دین سے دوری کے باعث ہی اس حال میں پہنچی ہوئی ہے۔غسل و وضو کے فرائض کتنے ہیں؟نماز کی کتنی شرائط ہیں؟ اگر ایک شرط بھی رہ جائے تو کیا حکم ہے؟ معذرت کے ساتھ ہم دنیا داری میں اس قدر اُلجھ کر رہ گئے ہیں کہ دین کے احکام جو ہم پر لاگو ہوتے ہیں بھلا بیٹھے ہیں۔ آج ہمیں اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دلانی ہے اسی میں ہماری نجات ہے۔ اللہ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں پکا سچا مومن بنائے۔آمین۔۔۔۔ثمہ آمین۔ @احمد بلال صدیقی مصطفائی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جن حضرات کو بیویوں پر غصہ بہت آ تا ہے وہ لازمی پڑھیں

انوکھا انتقام

بچوں کی اصلاح کے چند پہلو