نماز میں خشوع پیدا کرنے کا طریقہ

۔
نماز میں خشوع یعنی سکون ، جماؤ ، اطمینان پیدا کرنے کے چند عملی طریقے. 🌸1 اول وقت یعنی اذان هوتے هی نماز پڑهنا 🌸2 وضو کرنے جاتے وقت خود سے کهنا که اپنے گناه دهونے جارهی هوں . 🌸3 وضو کے بعد وضو کی مسنون دعائیں پڑهنا . جن میں ایک دعا دوسراکلمه بهی هے اشهد ان لا اله الا الله و اشهد ان محمد عبده ورسوله. 🌸 4 اپنی جسمانی ، ذهنی اور نماز والی جگه کی صفائی ، کیوں کہ فرشتے بدبو سے دور بهاگ جاتے هیں . 🌸 5 جاۓ نماز کو کچه عرصے کے بعد دهوتے رهنا. اور سجدے والی جگه پر پرفبوم کا چهڑکاؤ که بدبو نه آۓ . 🌸 6 نماز شروع کرنے سے پهلے نماز کی چهوٹی سی ٹوکری اپنے پاس رکهیں . جس میں فرض پڑهنے کے بعد کی مسنون دعائیں، عینک ، تسبیح وغیره موجود هو . 🌸 7 نماز شروع کرنے سے پهلے دوپٹه اور باقی لباس اچهی طرح سیٹ کر لینا که بار بار اس کو ٹهیک نه کرتے رهیں ، نماز کے دوران. 🌸 8 نماز کا ترجمه ذهن میں لانا ، نماز کے دوران . 🌸 9 سوره فاتحه کے بعد چهوٹی قرآنی سورتیں بدل بدل کر پڑهنا. 🌸 10 رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے زیاده یعنی 5 یا 7 یا 9 بار پڑهنا. 🌸 11 نماز کے دوران جسم کے کسی بهی حصے پر خارش نه کرنا، نه هی ٹانگیں هلانا، نه هی کبهی دائیں اور کبهی بائیں ٹانگ پر وزن رکهنا. 🌸12 قیام یعنی سوره فاتحه اور قرآن کا کچھ حصه پڑهتے وقت اور رکوع سے اٹهتے وقت سجدے والی جگه پر نظر رکھنا 🌸 13 هر نماز سے پہلےکے ماحول سے نماز کے خشوع کا براه راست تعلق هے ، مثلا" گانے، بجانے، ڈرامے وغیره جیسے لغو کاموں سے اٹه کر نماز کی طرف جانے اور دوسری طرف قرآن سے تعلق کے بعد اٹھ کر جانے میں نماز کے خشوع اور دهیان میں زمین آسمان کا فرق آۓ گا. 🌸 14 اگر نماز لیٹ هو جاۓ تو فور"ا ادا کریں، اگلے دن کی نماز کے ساته ملانے کی کوشش میں دیر نه کریں، که زندگی کا کیا بهروسه؟ 🌸15 سنت طریقه سے نماز کو سیکهیں، اس گناه کے احساس سے نکلیں که آپ کو تو نماز صحیح آتی هی نهیں، تو پڑهنے کا کیا فائده؟ 🌸16 اگر ساری کوشش کے بعد بهی نماز میں دهیان ادهر ادهر هوتو شعوری طور پر خود کو احساس دلا کر واپس نماز ک طرف لائیں ، یه نهیں که خیالات کی رو میں آگے سے آگے بڑهتے هی جائیں هم . 🌸 17 هر نماز کو اپنی آخری نماز جان کر پڑهیں . 🌸 18 هر ایک کے سامنے رونا نه روئیں که میرا تو نماز میں دل هی نهیں لگتا، دهیان هی نهیں دے پاتی، 🌸 19 کسی نه کسی زیاده جاننے والے کو نماز سنتے سناتے بهی رهیں زندگی میں، یه نهیں که ایک بار جو بچپن میں سیکھ لی ، سو سیکھ لی. 🌸 20 الله سے خوب خوب رو رو کر دعائیں کریں، ک آپکی نماز اور قرآن صحیح ہو جائیں۔ اپنے دکھ درد اللہ سبحان و تعالیٰ کو بتائیں 💚🤲🏻💚🤲🏻💚🤲🏻💚

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جن حضرات کو بیویوں پر غصہ بہت آ تا ہے وہ لازمی پڑھیں

انوکھا انتقام

بچوں کی اصلاح کے چند پہلو